fair deal super league 44

فیئر ڈیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ : اسلام آباد وکنگز نے سپارٹن کو 33رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی(قیصرستی )فیئر ڈیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد وکنگز نے سپارٹن کو 33رنز سے ہرا دیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وکنگز نے مقررہ 20اوورز میں 216رنز بنائے ،سیف الرحمن نے 76، منصور سلیم نے 54اورشعیب بٹ نے 25رنز کی اننگز کھیلی سپارٹن کی طرف سے ساجد نے 3اور محسن عباسی نے 2 کھلاڑی آئوٹ کیے جواب میں سپارٹن کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنا سکی فیصل خٹک نے ناقابل شکست 48رنز کی اننگز کھیلی منان عباسی 42اور ساجد 26رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے وکنگز کی طرف سے ملک اسوداورشعیب بٹ نے دو دو کھلاڑی آئوٹ کیے سیف الرحمن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں