Thursday, April 25, 2024
ہوماوورسیزایکسپو 2020 دبئی میں آنے والے شرکا کی تعداد48 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والے شرکا کی تعداد48 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

دبئی (آئی پی ایس) ایکسپو 2020 دبئی میں آںے والے شرکا کی تعداد 28 نومبر تک 47لاکھ، 66ہزار 419 تک پہنچ گئی ہے،موسیقی کے پروگرامز،کھیلوں کے ممتاز کھلاڑیوں اور نومبر کے ویک ڈے پاس کی وجہ سے نمائش میں آںے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جوبلی اسٹیج کے تفریح سے بھرپور ہفتہ میں کویتی گلوکار عبد الله الرويشد اور مشہور مصری گلوکار محمد حماقی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،جب کہ کلاسیکی موسیقی سے لے کر کامیڈی تک کی تازہ ترین لیٹ نائٹس ایٹ ایکسپو میں خواتین نے اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ اکیڈمیا ٹیٹرو آلا سکالا کے فنکاروں نے دبئی کے ملینیم ایمفی تھیٹر میں فن کا مظاہرہ پیش کیا جس کو ہزاروں افراد نے داد دی، جب کہ آئرلینڈ کے گریمی ایوارڈ یافتہ ریورڈانس نے پرفارمنس کا اپنی ٹو- ٹیپنگ رن کے ساتھ اختتام کیا، جس کے آخر پرجوبلی اسٹیج پر گرینڈ فائنل پرفارمنس پیش کی گئی۔ 24 نومبر سے شروع ہونے والی ایف آئی ڈی ای ورلڈ شطرنج چیمپئن شپ، میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھرپور دلچسپی کااظہار کیا۔ شطرنج کے اس عالمی کیلنڈر کی خاص بات یہ تھی کہ ناروے کے موجودہ عالمی چیمپیئن میگنس کارلسن نے دبئی ایگزیبیشن سنٹر میں کینڈڈیٹس ٹورنامنٹ کے فاتح روس کے ایان نیپومنیاچی کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ یہ ٹورنامنٹ 16 دسمبر تک جاری رہے گا جس کی 22لاکھ 50ہزارڈالر کی انعامی رقم ہے۔ فیملیز کے لیے ایک بھرپورتفریح کے سامان کے ساتھ ، ایکسپو میں نوجوانوں کے لیے فن اور دستکاری، لائٹ شوز اور لائیو پرفارمنس پیش کی گئی۔ ایکسپو کے نئے فیسٹیو پاس کے ساتھ صرف درہم 95 میں شاندار موسم سرما تک لامحدود رسائی کے ساتھ، اب دسمبر کے آخر تک خریداری کی جاسکتی ہے،جس میں لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ متوقع ہے۔ اس کے چیدہ چیدہ پروگراموں میں امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات، کرسمس تقریبات اور کنسرٹ شامل ہیں جن میں 15 بار گریمی ایوارڈ یافتہ ایلیسیا کیزجسیے بڑے ستاروں لائیو پرفارمنس دیں گے، جو 10 دسمبر کو الوصل پلازہ میں پرفارم کریں گی۔ عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے منعقد ہونے والے اس سب سے بڑے عالمی ایونٹ ، ایکسپو 2020 دبئی میں کووڈ19 کے خلاف سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ جس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے لیے محفوظ اور غیر معمولی تقریبات کے انعقاد کویقینی بنایا جارہا ہے۔ امارات کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کی مکمل طور پر ویکسینیشن کے ساتھ، ایکسپو 2020 دبئی میں تمام عملے، رضاکاروں، ٹھیکیداروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی کے ورچوئل دورے کی تعداد بھی اس وقت 2کروڑ 35لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔