Saturday, December 14, 2024
ہومدنیایورپی یونین نے حماس رہنما یحی سنوار کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

یورپی یونین نے حماس رہنما یحی سنوار کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

یورپی یونین نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما یحی سنوار کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔عرب میڈیا کے مطابق یحی سنوار کو 7 اکتوبر کیحملوں پر دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد یحی سنوار کے یورپی یونین کے کسی ملک میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے جبکہ پابندی کے بعد کوئی یورپی شہری یحی سنوار سے مالی لین دین نہیں کر سکتا۔

عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے حماس کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیموں میں شامل کیا ہوا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں یورپی یونین کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حماس کے وسائل کا گلا گھونٹنے، انہیں غیر قانونی قرار دینے اور ان کی ہر طرح کی حمایت پر پابندی لگانے کی ہماری سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 61 سالہ سنوار 7 اکتوبر سے اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حماس کے لیڈر کو 2015 میں بھی انتہائی مطلوب بین الاقوامی دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں کم از کم 24 ہزار 285 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے تقریبا 70 فیصد خواتین، بچے اور نوعمر افراد شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔