Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آباداحساس ریڑھی بان پروگرام کیلئے پہلے بینک قرضے کا اجرا ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کاخیرمقدم

احساس ریڑھی بان پروگرام کیلئے پہلے بینک قرضے کا اجرا ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کاخیرمقدم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت جاری احساس ریڑھی بان پروگرام میں پہلی دفعہ ریڑھی بانوں کے لیے بینک قرضے کا اجرا کیا گیا۔
یو مائیکرو فنانس بینک وہ پہلا ادارہ بنا جس نے احساس ریڑھی بانوں کوبینک قرضے کے ذریعے جدید ریڑھیاں فراہم کی۔ جی10 مرکز میں ریڑھیوں کی فراہمی کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی بلدیہ اور دیگر ترقیاتی ادارے مائیکروفنانس بینکوں کی ان کاوشوں کو سراہتے ہیں جس کے تحت وہ شہر کے نظرانداز ریڑھی بانوں کو باآسانی قرضے کا اجرا ممکن بنا رہے ہیں ۔ جی 10 کے ریڑھی بان بہن بھایوں کو جی11کی طرز پر ریڑھیاں دینے کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ انہوں نے بینکوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس ریڑھی بان قرضے پروگرام میں ان کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔سید عمر ہیڈ کارپوریٹ یو مائیکرو فنانس بینک نے کہا کہ ان کا ادارہ سرکار کے شانہ بشانہ ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ضیابانڈے فوکل پرسن احساس ریڑھی بان پروگرام نے حاضرین کو پروگرام کے مختلف پہلووں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے دو مرکز مارکیٹوں میں دو سو سے اوپر ریڑھی بانوں کو مختص وینڈنگ ایریا میں جدید ریڑھیوں کی فراہمی کے بعد پروگرام کا دائرہ اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک جلد بڑھا دیا جائے گا ۔