school 15

اسلام آبادسمیت167 اسکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد اورملحقہ علاقوں کے 167 اسکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم این اے راجہ خرم نواز، پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے شرکت کی۔چیف ایجوکیشن،ڈی جی مانٹرنگ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف ایجوکیشن کی اسلام آباد اور ملحقہ دیہی علاقوں کے 167 اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی ۔چیف ایجوکیشن نے کہا کہ اپ گریڈیشن میں درپیش مشکلات پر تفصیلی فہرستیں تیار کی جا چکی ہیں ،اسکولوں میں جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔چیف ایجوکیشن نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی نے راجہ خرم نواز کی سربراہی میں ملٹی سیکٹورل ٹیم قائم کرنے کی ہدایت کی۔ ملٹی سیکٹورل ٹیم 167 اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا ازسر نو جائزہ لے گی ۔اسد عمر نے ہدایت کی کہ سیکٹورل ٹیم دو ہفتے کے اندر اندرشناخت کی گئی ترامیم کو پیش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں