Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ تریندنیا کی 500 بہترین جامعات میں 3 پاکستانی جامعات بھی شامل

دنیا کی 500 بہترین جامعات میں 3 پاکستانی جامعات بھی شامل

دنیا کی 500 بہترین جامعات میں پاکستان کی 3 یونیورسٹیاں بھی شامل ہوگئی ہیں۔

برطانوی ادارے ’کیو ایس‘کی جانب سے جاری نئی عالمی درجہ بندی میں دنیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جامعات کی نئی عالمی درجہ بندی میں 3 پاکستانی یونیورسٹیاں ٹاپ 500 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) پہلے نمبر پر ہے اور کیمبرج یونیورسٹی دوسرے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھے اور ہارورڈ یونیورسٹی 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔

عالمی درجہ بندی کی اس فہرست میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) شامل ہے جو اس فہرست میں سب سے اوپر اور عالمی درجہ بندی میں 334 ویں نمبر پر ہے۔

فہرست میں پاکستان کی دوسری جامعہ قائد اعظم یونیورسٹی ہے جو 363ویں نمبر ہے جب کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) تیسرے اور عالمی فہرست میں 390 ویں نمبر پر موجود ہے۔