27

وزیرِاعظم سمیت کسی کو میری یاد نہیں آئی، محسن پاکستان کااپنے آخری خط میں شکوہ

اسلام آباد /کراچی،ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو لکھا گیا خط منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی کو میری یاد تک نہ آئی۔
تفصیلات کے مطابق ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو لکھا خط منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعلی سندھ کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلی نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا، وزیراعلی سندھ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی کو میری یاد تک نہ آئی۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں