Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانڈاکٹر عبدالقدیر خان کی میت پہنچنے کے ساتھ ہی ایچ ایٹ قبرستان میں تیز بارش، پاک فوج کے دستے کی سلامی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی میت پہنچنے کے ساتھ ہی ایچ ایٹ قبرستان میں تیز بارش، پاک فوج کے دستے کی سلامی

پاکستان کے محسن ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی میت پہنچنے کے ساتھ ہی ایچ ایٹ قبرستان میں تیز بارش شروع،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی میت کو ایچ ایٹ قبرستان میں پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔محسن پاکستان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ احمد الغزالی نے پڑھائی۔محسن پاکستان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایک انکلوژر عوام کے لیے بنایا گیا تھا جبکہ دوسرا انکلوژر وی آئی پیز کے لیے قائم کیا گیا تھا۔