Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانحکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، انسداد پولیو کی قومی مہم میں 40 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،پچھلے سات مہینوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ جمعہ کو انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ انسدا د پولیو مہم خیبرپختونخوا میں جمعہ سے مہم شروع ہوگئی ہے جبکہ پورے ملک میں 20 ستمبر سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مہم میں 40 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سات ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پولیو مہم کی کامیابی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔