Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانڈاکٹرعطاء اللہ شاہ کا قراقرم گریجویٹ سکول کی آٹھویں سائنپسز ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ کا قراقرم گریجویٹ سکول کی آٹھویں سائنپسز ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

گلگت (آئی پی ایس) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم گریجویٹ سکول کی آٹھویں سائنپسز ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سائنپسز ورکشاپ میں قراقرم گریجویٹ سکول کے ایم ایس اور ایم فل کے طلبہ وطالبات نے اپنے تحقیقی سائنپسز کا دفاع کیا۔سائنپسز ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انجینئرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ریسرچ کے طلبا پر زور دیتے ہوئے کہاکہ علاقائی مسائل پر بامقصد تحقیق کریں اورتحقیق کو صرف ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہ بنائیں۔ایسی تحقیق کریں جس سے معاشرہ کو فائدہ حاصل ہو۔

وائس چانسلر نے کہاکہ قراقرم گریجویٹ سکول کے طلبا اپنی تحقیق کو زراعت،بزنس اور انڈسٹریز، اسی طرح مائیننگ و منرلز کے شعبہ جات کو ملحوظ خاطر رکھ کر تحقیق کریں تاکہ اس تحقیق سے عام عوام کو فائدہ حاصل ہونے سمیت حکومت کو پالیسی سازی اور مقامی مسائل کے حل کے لیے معاون ثابت ہوں۔