Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاناخوت کے سربراہ کیلئے ایشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ

اخوت کے سربراہ کیلئے ایشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ

کراچی،ایشیائی نوبل پرائز ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ پاکستان کے نام رہا۔تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں یہ براعظم ایشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو پیش کیا گیا، ہر سال یہ اعزاز معاشرے سے غربت کے خاتمے اور ترقی کے لئے غیر معمولی کردار ادا کرنے والی شخصیات کو پیش کیا جا تا ہے۔دنیا میں قرضِ حسن کا سب سے بڑا اخوت مائیکرو فنانس پروگرام کا آغاز 2001 میں ہوا، اب تک 150 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی تقسیم ہوچکی ہے۔ اب تک ملک بھر میں 49 لاکھ سے زائد قرضے دئیے جاچکے ہیں، ان قرضوں سے مستفید افراد کی تعداد اڑھائی کروڑ (ہر گھر میں پانچ افراد)ہے۔قرضوں کی شرح ریکوری 99 فیصد ہے۔ ملک کے سارے صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا کے چارسو شہروں میں قرضوں کی تقسیم، ملک بھر میں سب سے کم انتظامی اخراجات، چار ہزار سے زائد ملازمین، آٹھ سو سے زائد دفاتر اور چار سو شہروں میں مکمل دیانت اور محنت سے یہ فرض انجام دیتے ہیں۔وفاقی حکومت کے علاوہ ہر صوبائی حکومت، حکومت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے ساتھ تعاون اور باہمی منصوبے، اخوت کے مختلف شہروں میں 4 کالجز قائم ہیں، جس میں ایک ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔ اب تک 600 سے زائد طالب علم اخوت کالج یونیوسٹی سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔