Tuesday, April 16, 2024
ہومتازہ ترینڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(آئی پی ایس )ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی.انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مزید مہنگاہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرگیا. اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 172 روپے 20 پیسے پر جا پہنچا ہے.ماہرین معیشت کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی اشیا مزید مہنگی ہو جائیں گی جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر17روپے 32 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔