Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینروپیہ امریکی کرنسی کے سامنے مکمل بے بس،ڈالر کی اونچی اڑان رک نہ سکی

روپیہ امریکی کرنسی کے سامنے مکمل بے بس،ڈالر کی اونچی اڑان رک نہ سکی

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک امریکی ڈالر کی قیمت 240 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اتحادی حکومت کے دور میں اب تک تک روپے کی قدر میں 58 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل میں اضافے اور ڈالر کی سمگلنگ کی وجہ سے روپے پر شدید دبا وہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 240 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروبار کے ابتدائی اوقات میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ دیکھا گیا جو تاحال جاری ہے۔
جنرل سیکرٹری ایکسچینچ کمپینیز آف پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ کی اہم وجہ ڈالر کی سمگلنگ اور امپورٹ بل میں اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے روپے میں بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ موجودہ صورت حال میں اگر ڈالر کو ملک سے باہر جانے سے نہیں روکا گیا تو آنے والے دن مزید مشکل ہوسکتے ہیں۔