Saturday, April 20, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں بڑے پیمانے پرمیڈیکل آفیسرز،اسٹاف کی ترقیاں

اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں بڑے پیمانے پرمیڈیکل آفیسرز،اسٹاف کی ترقیاں

اسلام آباد ،وفاقی دارلحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کواگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ، ترقی پانے والوں میں پمز اسپتال کے ڈیڑھ سو سے زائد میڈیکل آفیسرز ، نرسز اور دیگر اسٹاف شامل ہیں ، پمزہسپتال کے 2میڈیکل آفیسرز کو گریڈ 19 سے 20 میں جبکہ 3آفیسرز کو 18 سے 19 گریڈ ، 22میڈیکل افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ،27 نرسز کو گریڈ 17 سے 18 ،70 نرسز کو 16 سے 17 گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے،ہسپتال کے 4میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کو بھی گریڈ 18میں ترقی دی گئی ہے،اسی طرح ایڈمن سٹاف کے بھی 8 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کواگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے ۔ وزارت قومی صحت نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں میڈیکل آفیسرز کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پمز ہسپتال کے 2 میڈیکل آفیسرز کو گریڈ 19 سے 20 میں جبکہ 3 آفیسرز کو 18 سے 19 گریڈ میں ترقی دی گئی۔پمز کے 22 میڈیکل افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی گئی جبکہ 27 چارج نرسز کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی گئی ہے۔اسی طرح 70 چارج نرسز کو بھی 16 سے 17 گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ہسپتال کے 4 میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔اسی طرح ایڈمن سٹاف کے بھی 8 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہیں۔گریڈ 17سے 18میں ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر سعید ذکہ شاہ ، ثمینہ اختر ،ڈاکٹر محمد ریاض خان ، ڈاکٹر اسفند یار خان ، ڈاکٹر سید عامر شاہ ، ڈاکٹر خالد سعید ، ڈاکٹر کامران منیر باجوہ ، ڈاکٹر فہیم احسان ، ڈاکٹر نازیہ اسحاق ، ڈاکٹر عنایت اللہ خان ، ڈاکٹر سمیرا رحیم ، ڈاکٹر کوثر معصوم، ڈاکٹر نصرت بتول ، ڈاکٹر ثوبیہ لقمان ، ڈاکٹر یاسمین آرا، ڈاکٹر افشان بتول ، ڈاکٹر حادیہ حنا، ڈاکٹر شمائلہ نعیم ، ڈاکٹر خرم عارف ، ڈاکٹر عنیزہ جلیل ، ڈاکٹر سعدیہ نوراور ڈاکٹر محمد عقیل شامل ہیں ۔