Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کے دور میں110.4ملین کا ریکارڈ ریونیو موصول

ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کے دور میں110.4ملین کا ریکارڈ ریونیو موصول

سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن(ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر شکیل ارشد کے دور میں ایک سال میں 110اعشاریہ 4ملین کا ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا جو گزشتہ سالوں میں بالترتیب 52ملین اور 78 ملین روپے سے کئی گنا زائد ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر شکیل ارشد کی قیادت میں ڈی ایم اے نے اس سال ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ہے ۔رواں سال ڈی ایم اے نے 110اعشاریہ 4ملین روپے کا ریونیوحاصل کیا ، جبکہ گزشتہ سال ڈی ایم اے نے 52ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا تھا ۔ واضح رہے کہ ڈی ایم اے نے اس سے قبل تاریخ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 78ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا تھا ۔