Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا سرکل شنکیاری کا دورہ، کارکردگی کا جا ئزہ لیا

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا سرکل شنکیاری کا دورہ، کارکردگی کا جا ئزہ لیا

ایبٹ آباد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز کا سرکل شنکیاری ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا ،دورے کے دوران ڈی ایس پی آفس شنکیاری، تھانہ شنکیاری، ڈی آر سی آفس شنکیاری اور پال آفس شنکیاری کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سرکل ڈی ایس پی شنکیاری ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او تھانہ شنکیاری سب انسپکٹر یاسر خان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سرکل اور تھانہ کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال، جرائم کی انسداد، گرفتاریوں اور مختلف نوعیت کے رجسٹرڈ مقدمات کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس کا ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ، غیر قانونی کرایہ داروں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرئیک آپریشن مزید بہتر انداز میں جاری رکھیں اور سنگین جرائم میں ملوث مفروران کی گرفتاری کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کریں اور جرائم کی روک تھام میں اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے جاری رکھیں۔ علاقہ کے معززین کے ساتھ ملکر کام کریں معاشرے سے جرائم کے خاتمے میں لوگوں کی معاونت انتہائی ضروری ہے۔ معززین کے ساتھ بہترین روابط کے سلسلے کو جاری رکھیں۔ DRC کے ممبران بھی آنے والے کیسز کی جانچ پڑتال اچھی طرح کریں اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو علاقائی سطح پر آپس میں مل بیٹھ کر حل کریں تاکہ لوگوں کے آپس کے اختلافات، لڑائی جھگڑے، لین دین کے تنازعات اور لوگوں کے دیگر چھوٹے مسائل دور ہو سکیں تاکہ لوگوں کا اپنی پولیس پر اعتماد مضبوط ہو اور بلا ججک لوگ اپنے مسائل کیلئے حل کیلئے پولیس سے بروقت مدد حاصل کریں۔دور دراز کے علاقوں تک رسائی کی جائے اے ایس آئی، HCs، ڈی ایف سیزاور کانسٹیبلان کو ہدایت کریں کہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے انہیں ان کی دہلیز پر مدد فراہم کریں، خود انکے پاس جائیں اور لوگوں کی گزارشات اور درخواستوں پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے۔ تھانہ میں آنے والے لوگوں کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے اگر کسی بھی پولیس اہلکار کی جانب سے کسی شہری کے ساتھ بدتمیزی یا غیر اخلاقی رویہ کی اطلاع ملی تو اس کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ تھانہ اور چوکیوں کے دفاتر، رہائشی جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ آپ مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ کے محرر آفس کے سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام سٹاف وردی کے استعمال کو یقینی بنائیں اور تھانہ کے اندر اور باہر بیٹ میں ڈیوٹی کے دوران ڈسپلن کے مطابق اور صاف ستھرا یونیفارم استعمال کریں۔ ڈی آئی جی ہزارہ رنے پال آفس ضلع مانسہرہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر عوام الناس کو دی جاری والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پال آفس کے انچارج نے ڈی آئی جی ہزارہ کو تمام شعبہ جات کا ملاحظہ کروایا ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ لوگوں کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ، پولیس ویریفیکیشن، گمشدگی کی رپورٹس درج کرنے میں تاخیر نہ کی جائے اور لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں د ل جمی سے کام کریں۔اپنے رویہ کو درست رکھیں اور پاس سسٹم، سٹیزن پورٹل اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری طور پر حل کریں کمپلینٹ کنندہ سے فوری طورپر رابطہ کریں اور اس کی تکلیف کو دور کریں۔