Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانڈی جی ریڈیو پاکستان عاصم کھچی کا سٹوڈیوز اور نیوز روم کا ہنگامی دورہ

ڈی جی ریڈیو پاکستان عاصم کھچی کا سٹوڈیوز اور نیوز روم کا ہنگامی دورہ

 اسلام آباد(آئی پی ایس )دن رات ریڈیو کے تعمیری کردار کے لیے کوشاں ڈی کی ریڈیو عاصم کھچی نے چھٹی والے دن ریڈیو پاکستان کے نیوز روم اور سٹوڈیوز کا ہنگامی دورہ کیا، غیر حاضر سٹاف کی جواب طلبی ۔ ڈی جی ریڈیو نے ریڈیو پاکستان کے شعبہ مانیٹرنگ کا بھی دورہ کیا اور شعبہ مانیٹرنگ کی کوالٹی پہ اطمینان کا اظہار کیا۔ رپورٹنگ ٹیم کو بروقت خبر کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں، عاصم کھچی نے شعبہ پروگرام میں پروڈیوسرز کی عدم حاضری کا بھی نوٹس لے لیا۔ یاد رہے کہ رواں برس سے عاصم کچھی نے ریڈیو کی کمان سنبھالتے ہی ریاستی سرحدوں کے محافظ ادارے کو فرنٹ لائن میں نمایاں مقام کے لیے عملی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور عرصہ دراز سے ریڈیو پاکستان میں پرموشن نہ ہونے کی وجہ سے جو اضطراب تھا اسے بھی ٹریک پہ لاتے ہوئے اہل افسران کی ترقی کے آرڈر بھی کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ ڈی جی ریڈیو عاصم کچھی نئے پاکستان میں ریڈیو کے حقیقی تشخص اور کردار میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بابائے ریڈیو زیڈ اے بخاری کے اصولوں پہ عمل پیرا ہیں۔