Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر ڈیڈ لاک برقرار،وزیراعظم آفس کوکوئی سمری نہیں بھیجی گئی ،ذرائع

ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر ڈیڈ لاک برقرار،وزیراعظم آفس کوکوئی سمری نہیں بھیجی گئی ،ذرائع

اسلام آباد، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے ، بدھ کو بھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔
اعلی سرکاری ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالے سے تاحال کوئی سمری وزیراعظم آفس کو نہیں بھیجی گئی ۔اس سے قبل نجی ٹی وی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام موصول ہوگئے ہیںجن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اورلیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام شامل ہیں