اسلام آباد ،بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ اہم ملاقاتیں،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا بطور ڈی جی آئی ایس آئی نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ اہم شخصیات کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سازشی تھیوریاں بیچنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا بطور ڈی جی آئی ایس آئی نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل سوشل میڈیا سمیت مختلف فورمز پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کو لے کر حکومت اور عسکری حلقوں میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔