Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانلیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد ،بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ اہم ملاقاتیں،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا بطور ڈی جی آئی ایس آئی نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ اہم شخصیات کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سازشی تھیوریاں بیچنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا بطور ڈی جی آئی ایس آئی نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل سوشل میڈیا سمیت مختلف فورمز پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کو لے کر حکومت اور عسکری حلقوں میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ۔