Friday, March 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزڈی جی جج مکہ صائمہ صباء خلاف ضابطہ ٹیسٹ میں کیسے بیٹھیں؟تفصیلات ، دستاویزی ثبوت سب نیوز پر

ڈی جی جج مکہ صائمہ صباء خلاف ضابطہ ٹیسٹ میں کیسے بیٹھیں؟تفصیلات ، دستاویزی ثبوت سب نیوز پر

اسلام آباد( اویس لطیف ) اداروں کی ملی بھگت یا سنگین غفلت ،ڈی جی حج مکہ صائمہ صباکی تعیناتی میں قوائد کی سنگین خلاف ورزی سامنے آ گئی ،میرٹ کی دھجیاں اڑا کر 19گریڈ کی خاتون افسر کو ڈی جی حج کے ٹیسٹ میں بٹھانے کا انکشاف ، ڈی جی حج مکہ تعیناتی کیلئے یکم ستمبر سے لیکر 12دسمبر تک 20سکیل میں ہونا لازمی شرط تھی تاہم صائمہ صبا 14 دسمبر کو 20 سکیل میں پرموٹ ہوئیں،وزارت مذہبی امور نے معاملے پر چپ سادھ لی، سب نیوز صائمہ صبا کی ترقی اور خلاف ضابطہ تعیناتی کی دستاویزات سامنے لے آیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر 19 گریڈ کی خاتون افسر کو ڈی جی حج کے ٹیسٹ میں بٹھانے کا انکشاف ہوا ہے ،ڈی جی حج کے لیے کم از کم 20 سکیل ہونا ضروری تھا،صائمہ صبا 14 دسمبر کو 20 سکیل میں پرموٹ ہوئیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی حج کے لیے دو مراسلے لکھے گئے، پہلا مراسلہ یکم ستمبر کو لکھا گیا جس کی آخری تاریخ 12 ستمبر تھی ،پہلے مراسلے کے مطابق 20 سکیل کا آفیسر ہی اہل تھا،دوسرا مراسلہ 21 نومبر کا لکھا گیا، دوسرے مراسلے کے مطابق 20 یا 21 سکیل کا آفیسر عہدے کیلئے اہل تھا۔ ذرائع کے مطابق صائمہ صبا اپلائی کرنے کے وقت 20 سکیل میں پرموٹ نہیں تھیں ، اہل نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ کیسے لیا گیا، وزارت مذہبی امور نے معاملے پر چپ سادھ لی ہے ۔ضائمہ صباء ٹیسٹ دینے کے تین ماہ بعد 20ویں سکیل میں پرموٹ ہوئیں۔