Thursday, April 25, 2024
ہوماسلام آبادسردار محمد آصف ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے تعینات

سردار محمد آصف ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے تعینات

اسلام آباد(سب نیوز)ریونیو رپورٹس میں ردوبدل کا معاملہ ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے تبدیل،کارکردگی کی بنیاد پر سردار محمد آصف کو ڈپٹی کمشنر کا چارج سونپ دیا گیا۔
سردار محمد آصف کو کارکردگی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کا چارج دیدیا گیا ۔اس قبل بطور سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے انوائرمنٹ اور ناجائز تجاوزات پر متعدد ملازمین کو جرمانے اور قید کی سزا سنا چکے ہیں جبکہ اقبال ہال میں زمین کی رپورٹس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور ڈی تیرہ کے سکینڈل کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے کڈپٹی کمشنر دفتر میں زمین کی رپورٹس میں ردوبدل کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر تبدیل کردیا ، خالد مسعود کو سپیشل مجسٹریٹ لگا دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔