zahir shah dg nab 9

ظاہر شاہ نے بطور ڈپٹی چیئرمین نیب چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ، ظاہر شاہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،ظاہر شاہ کی تقرری3سال کیلئے کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ظاہر شاہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،ظاہر شاہ کی تقرری3سال کیلئے کی گئی ہے،ظاہر شاہ اس سے قبل گریڈ 21 میں ڈی جی آپریشن کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ،ظاہر شاہ کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز وزارت قانون و انصاف نے جاری کیا تھا، ظاہر شاہ نے 2002میں نیب کو جوائن کیا تھا، ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے استعفے کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں