Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، مریضوں کی تعداد 1030 ہو گئی

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، مریضوں کی تعداد 1030 ہو گئی

اسلام آباد ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کرنے لگا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے 98 شہری متاثر ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں دیہی علاقوں میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں 25 کیس رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 1030 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، دیہی علاقوں میں 698 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جبکہ شہری علاقوں میں کیسز کی تعداد 332 ہے۔دوسری طرف طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں لہذا خدشہ ہے کہ صورتحال 2019 جیسی نہ ہوجائے۔ماہرانفیکشن ڈیزیزڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کی چار اقسام ہیں جن میں ڈین وی ون، ٹو ،تھری اور فورشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جسم میں پہلے سے موجود اینٹی باڈیز ڈینگی وائرس کی ڈین وی ٹو قسم کے لیے مفید ثابت ہورہے ہیں۔ڈاکٹرسعید خان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں خواتین اور بچے بھی ڈینگی میں مبتلا ہوکر داخل ہورہے ہیں جب کہ پہلے سے ڈینگی کاشکار افراد تیزی سے ڈینگی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے اور ٹھہرے ہوئے پانی میں تیزی سے پیدا ہوتا ہے۔