Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینڈینگی نے راولپنڈی میں پنجے گاڑھ لئے ،ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

ڈینگی نے راولپنڈی میں پنجے گاڑھ لئے ،ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

راولپنڈی (قاضی بلال)ڈینگی نے راولپنڈی میں بری طرح سے پنجے گاڑھ لئے ۔سرکاری ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ،مناسب علاج کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کی بڑی تعداد نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے لگی – بینظیر ہسپتال ہولی فیملی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مختص کئے گئے بیڈز بھی بھر گئے۔
دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتال مریضوں سے ٹیسٹ اور بیڈ کی مد میں ہزاروں روپے بٹورنے لگے –
سرکاری ہسپتالوں کا عملہ ٹیسٹ کرنے میں اور اسکے نتائج دینے میں کئی کئی گھنٹے لگا رہے ہیں اور رش کی وجہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی ہے – مریضوں کو ادویات بھی نہیں مل رہی ہیں باہر سے ادویات منگوائی جا رہیں ہیں –
تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں سے روزانہ سینکڑوں لوگ واپس بغیر علاج کے جانے پر مجبور ہو رہے ہیں اس حوالے سے لوگوں کی شکایت ہے صرف تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے پنڈی کے کئی علاقوں میں ڈینگی سپرے نہیں کیا جارہا ہے کمشنر اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر توجہ دے ورنہ صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔