Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانعوام الناس کو صاف پانی فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی سی گلگت

عوام الناس کو صاف پانی فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی سی گلگت

گلگت(آئی پی ایس) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے واٹر کمپلکس برمس کے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ ایکسیئن پی ایچ ای گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے برمس واٹر کمپلکس کے ٹینکیوں کی اپ گر یڈیشن اور مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران ایکسیئن پی ایچ ای گلگت نے ٹینکیوں کی کی اپ گر یڈیشن اور مرمتی کام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر کمپلکس کی ٹینکیوں سے بسین زیرو پوائنٹ سے لے کر سونیکوٹ تک کے تمام علاقوں کو پانی کی سپلائی کی جا رہی ہے اور ٹینکیوں کی صفائی اور مرمتی کام جاری ہیں ان ٹینکیوں کی چھت کا کام مکمل ہوا ہے ابھی ٹینکیوں کی صفائی اور ضروری مرمتی کام ہو رہے ہیں صفائی کا کام ایک دو دنوں میں مکمل ہو جائیگاواٹر کمپلکس کے ترقیاتی منصوبے کی اپ گر یڈیشن تقر یبا چار کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن پی ایچ ای گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برمس واٹر کمپلکس کے ترقیاتی منصوبوں کو جلداز جلد مکمل کرائیں اور ٹینکیوں کی صفائی کو جلداز جلد یقینی بنائیں اس کے علاوہ ٹینکیوں کی مرمتی کاموں کو جلداز جلد معیار کے مطابق مکمل کرائیں تاکہ گلگت شہر میں پینے کے پانی کا بحران نہ ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کمپلکس کے مرمتی کام اور ٹینکیوں کی صفائی ستھرائی کی نگرانی کریں اور ان کاموں کو جلداز جلد مکمل کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے مزید کہا کہ عوام الناس کو صاف پانی فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔