30

سی ایس ایس میں تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواران کی لسٹ شائع ، تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر پر کلک کریں

اسلام آباد ،فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس تحریری امتحان2021 میں کامیاب ہونیوالے امیدواران کی لسٹ جاری کر دی ،امتحان دینے والے امیدواروں میں سے 364امیدوار کامیاب ہوئے ،امتحان پاس کرنے کی شرح 2.11فیصد رہی ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس تحریری امتحان2021 میں کامیاب ہونیوالے امیدواران کی لسٹ جاری کر دی۔ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس امتحان کیلئے 39ہزار 650افراد نے اپلائی کیا جبکہ 17ہزار 240افراد نے سی ایس ایس کا امتحان دیا ، امتحان دینے والے امیدواروں میں سے 364امیدوار کامیاب ہوئے ، تحریری امتحان میں امیدواروں کے کامیاب ہونے کی شرح 2.11فیصد رہی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں