Friday, April 19, 2024
ہومتازہ ترینبارسلونا ، تیسرے 40 پلس کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام ،مار خور کاتالونیا بلیک نے کاتالونیا گرین کو8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا

بارسلونا ، تیسرے 40 پلس کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام ،مار خور کاتالونیا بلیک نے کاتالونیا گرین کو8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا

بارسلونا ،فٹ بال کے گھر سپین کے شہر بارسلونا میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسرے 40 پلس کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیاگیا،مار خور کاتالونیا بلیک ” نے ” کاتالونیا گرین” کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری تھے۔20 20 اوورز کے ڈے اینڈ نائٹ فائنل فائنل میچ میں” مار خور کاتالونیا بلیک ” نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاکاتالونیا بلیک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اوپنر ناصر واسطی نے 47 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز سکور کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ کاتالونیا گرین کی جانب سے کپتان چوہدری امانت حسین مہر ۔ فاروق سانگھو ۔ثاقب خان اور عمار امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کاتالونیا گرین بیٹنگ کے آغاز پر اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکی 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔کاتالونیا گرین کی جانب سے شفقت علی نے 41 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی مگر ٹیم کو کامیابی نہ دلوانے میں ناکام رہے۔کاتالونیا بلیک کی جانب سے عثمان موسی مغل نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کا 2 وکٹ حاصل کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز پلے کارڈ ۔ باجے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے ۔مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کا بچوں کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لئے گراونڈ میں موجود تھی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں تماشائیوں کی دلچسپی کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے تحفے اور تحائف کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ جو قرعہ اندازی کے ذریعے میچ کے آخر پر خوش قسمت لوگوں میں تقسیم کئے گئے ۔ فائنل میچ میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کو پھولوں کے گلدستوں اور ڈھول کی تھاپ خوش آمدید کہا گیا ۔۔فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔