21

چیئرمین سی ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کی ہدایت پر کھیلوں کے میدانوں کی اپ گریڈیشن پر کام شروع

اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کی ہدایت پر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورزم ڈاریکٹوریٹ ایم سی آئی نے کھیلوں کے میدانوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی پر کام شروع کر دیا،یہ کام سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور روڈ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا جن میں چار گرائو نڈز کے ٹینڈر روڈ ڈائریکٹوریٹ نے پروسیس کردیے جبکہ انیس گرائونڈز کے ٹینڈر انوارمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جاری کر دیے۔
باقی ماندہ گرائونڈ پر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورزم ڈائریکٹوئٹ نے کام شروع کر دیا ۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام گرائونڈز کو موجودہ دور کی تمام سہولیات سے آراستہ کر دیا جائے گا تاکہ اسلام آباد کی عوام کو کھیلوں کے لیے بہتر سہولیات میسر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں