Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاچین کی جا نب سے عالمی برادری کو کووڈ-19 ویکسین کی 1.8 ارب سے زیادہ خوراکوں کی فرا ہمی

چین کی جا نب سے عالمی برادری کو کووڈ-19 ویکسین کی 1.8 ارب سے زیادہ خوراکوں کی فرا ہمی

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک)

چین کی  نیشنل ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن سے معلوم  ہوا ہے کہ چین کی طرف سے لاؤس کو فراہم کردہ کووڈ-19 ویکسین کی سات لاکھ خوراکوں کی حوالگی کے ساتھ ہی چین کی جانب سے عالمی برادری کو کووڈ-19 کی فراہم کردہ خوراکوں کی  کل تعداد 1.8 بلین سے زیادہ  ہوگئی ہے۔
نیشنل ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈنگ بوچھنگ نے کہا کہ چین لاؤس تعاون، چین اور آسیان کے درمیان تعاون کا مظہر ہے۔آسیان چین کا اہم شراکت دار ہے۔چین مستقبل میں آسیان ممالک کو کووڈ-۱۹ کی مزید 150 ملین خوراکیں فراہم کرے گا۔  آنے والے تین سالوں میں آسیان کو مزید 1.5 بلین امریکی ڈالر کی ترقیاتی امداد فراہم کرےگا۔