Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچین کی جا نب سے 100 سے زائد مما لک کو نوول کورو نا وائرس ویکسین کی فرا ہمی

چین کی جا نب سے 100 سے زائد مما لک کو نوول کورو نا وائرس ویکسین کی فرا ہمی

چین پو رے سال میں ویکسین کی 2 ارب خوراکیں فراہم کرنے کا ہدف پورا کرےگا، ویکسین سیاسی پروپیگنڈے یا سیاسی مفاد کے لیے بطور ہتھیار استعمال نہیں ہو نی چا ہئیے، چینی وزارت
خا رجہ

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی اداروں کو ویکسین کی 1.4 بلین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں ، اور پورے سال میں ویکسین کی 2 ارب خوراکیں فراہم کرنے کا ہدف پورا کرےگا۔ “کوویکس “منصوبے کو 100 ملین امریکی ڈالر کے عطیہ کی بنیاد پر ،چین سال کے اندر ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی مزید 100 ملین خوراکیں عطیہ کرگا۔ تر جمان چینی وزارت خا رجہ نے پیر کے روز ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وبا سے لڑنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ویکسین ریسرچ اور ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنا ،ترقی پذیر ممالک کے لئے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانا بڑے ممالک ، خاص کر ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری ہے۔امریکہ کے متعلقہ ریمارکس کے بارے میں ، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ویکسین کا استعمال وبا کو روکنے اور کنٹرول کرنے اور جان بچانے کے لیے کیا جاتا ہے ، اور اسے سیاسی پروپیگنڈے یا سیاسی مفاد کے لیے بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ امید ہے کہ امریکہ خیالی پلاؤ پکانے کی بجائےجلد از جلد ویکسین کی امداد کا اپنا وعدہ پورا کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق ، امریکہ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے دنیا کو تمام دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ویکسین فراہم کی ہیں۔ چین اور روس جیسے ممالک کے برعکس امریکہ بدلے میں کچھ نہیں مانگتا۔