corona virus in Pakistan 13

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا: 24 گھنٹوں کے دوران 955 نئے مریض

اسلام آباد، پاکستان میں کورونا وائرس سے 29 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 87 ہوگئی جبکہکورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 188 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 955 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 512، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 584، بلوچستان میں 33 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 344، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 326 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 48 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 557 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 85 ہزار 749 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 29 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 87 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 770، سندھ میں 7 ہزار 480، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 632، اسلام آباد میں 931، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں