Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانکرونا وائرس سے 63مریض جاں بحق، 2ہزار 512نئے کیسز رپورٹ

کرونا وائرس سے 63مریض جاں بحق، 2ہزار 512نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ، کووڈ سے مجموعی اموات 27ہزار سے تجاوز کر گئی، این سی او سی
اسلام آباد، کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مذید 63مریض جاں بحق، 2ہزار 512نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوگئی، کووڈ 19سے مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار سے تجاوز کر گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2ہزار 512نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19کے مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 21ہزار 261ہوگئی،ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11لاکھ 29ہزار 562ہوگئی،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 57ہزار 77ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1کروڑ 87 لاکھ 97ہزار 433کووڈ 19ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.4فیصد رہی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5ہزار 117 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں،ملک میں اب تک 5کروڑ 39لاکھ 45ہزار 173افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2کروڑ 35لاکھ 86ہزار 85افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔