Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا سے مزید8افراد جاں بحق'مجموعی اموات کی تعداد28ہزار761 ہو گئی

پاکستان میں کورونا سے مزید8افراد جاں بحق’مجموعی اموات کی تعداد28ہزار761 ہو گئی

کرونا کے دنیا بھر سمیت پاکستان پر وار جاری ہیں جس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد28ہزار761 ہو گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید431کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار453ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47ہزار84کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.91فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار494، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379،اسلام ا?باد میں ایک لاکھ 7 ہزار848، بلوچستان میں 33 ہزار491، ا?زاد کشمیر میں 34 ہزار574 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار35افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار858، اسلام آباد 958، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور ا?زاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔