Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانکورونا کی چوتھی لہر مزید 39 زندگیاں نگل گئی

کورونا کی چوتھی لہر مزید 39 زندگیاں نگل گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں کورونا وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 729 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 127 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 92، سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 458، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 796، بلوچستان میں 32 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 321، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 417 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 93 لاکھ 86 ہزار 106 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 635 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 69 ہزار 566 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 729 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 617، سندھ میں 7 ہزار 382، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 537، اسلام آباد میں 923، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔