covid-19 in Pakistan 23

پاکستان میں کورونا وائرس سے 39 افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں کورونا وائرس سے 39 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 986 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 139، سندھ میں 4 لاکھ 61 ہزار 258، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 12، بلوچستان میں 33 ہزار 4، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 839 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 278 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار 529 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 477 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 81 ہزار 54 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 79 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 986 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 724، سندھ میں 7 ہزار 451، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 930، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں