Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانملک میں کورونا وائرس سے مزید28 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید28 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے 28 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 959 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 197، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 859، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 974، بلوچستان میں 33 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 350، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 153 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 350 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 11 ہزار 21 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 389 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 562 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 473 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 785، سندھ میں 7 ہزار 497، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 645، اسلام آباد میں 932، بلوچستان میں 350، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔