Corona 16

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد28ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید21 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 669 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 720، سندھ میں 4 لاکھ 63 ہزار 703، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 194، بلوچستان میں 33 ہزار 92، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 359، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 241 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار 75 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 578 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 91 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 800، سندھ میں 7 ہزار 505، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 657، اسلام آباد میں 935، بلوچستان میں 350، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں