covid-19 in Pakistan 22

پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد سے انتقال کر گئے اور 3980 نئے مریض بھی سامنے آئے جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی۔نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 980کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں