Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانکورونا سے مزید 31افراد انتقال کر گئے

کورونا سے مزید 31افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید31 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 597 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 81، سندھ میں 4 لاکھ 55 ہزار 808، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 120 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار 519 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 732 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک11 لاکھ 62 ہزار 177 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 33 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 31 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 597 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 559، سندھ میں 7 ہزار 350، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 507، اسلام آباد میں 916، بلوچستان میں 346، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 735 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔