Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانکورونا ویکسینیشن کا مسلسل پانچویں دن نیا ریکارڈ قائم

کورونا ویکسینیشن کا مسلسل پانچویں دن نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )ملک میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
سربراہ این سی اوسی اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے، مسلسل پانچویں دن ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بنا ہے۔اسد عمرکا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک میں 9 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی گئی۔ 2600 ویکسی نیشن سینٹرزاور2979 موبائل یونٹ پاکستان بھر میں ویکسی نیشن مہم کیلئے کام کررہے ہیں۔