Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانملک میں کورونا کے حملے جاری، مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا کے حملے جاری، مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد، کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار767ہو گئی
اتوار کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 372کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار825 تک جاپہنچی ،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45ہزار307کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد رہی،اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76ہزار494، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 379، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254 اور بلوچستان میں 33 ہزار491 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 848، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 کیسز سامنے آچکے ہیں۔