Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانملک میں کورونا وائرس کی شرح ڈھائی فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا وائرس کی شرح ڈھائی فیصد ریکارڈ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 16 ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 421 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی،وبا میں مبتلا 159 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔