Friday, March 29, 2024
ہومUncategorizedمہلک کوروناکے وار جاری ، جان لیوا وائرس نے مزید65افراد کو موت کی نیند سلادیا

مہلک کوروناکے وار جاری ، جان لیوا وائرس نے مزید65افراد کو موت کی نیند سلادیا

اسلام آبا، ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے خصوصا کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر سے لوگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 65 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4950 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,029,811 ہوگئی ہے جن میں سے 940,164 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 65 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔