131

پی ٹی آئی کارکن کا سوشل میڈیا پرفوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف

پی ٹی آئی پوری طرح فوج مخالف مہم میں ملوث، ایک اور گواہ سامنے آ گیا،عمران خان اور پی ٹی آئی میڈیا سیل نوجوانوں کو منظم طریقے سے فوج کے خلاف اکساتا ہے ،قانون کی سخت عملداری قائم ہونے اور حقائق سامنے آنے پر گمراہ نوجوانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ،فوج مخالف ٹویٹ کرنے والے پی ٹی آئی کارکن پرویز غلام رسول کو غلطی کا احساس ہو گیا، حقائق بتا دیے ۔
غلام رسول کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریروں، میڈیا سیل کے ٹرینڈز سے متاثر ہوا،پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ٹرینڈز دیکھ کر فوج اور آرمی چیف کے خلاف پوسٹ کر دی،مجھے سنگین غلطی کا احساس ہو گیا، نہایت معذرت خواہ ہوں،مجھے اپنی قربانیاں دینے والی فوج اور آرمی چیف بے حد عزیز ہیں۔
گمراہ نوجوانوں کے اعترافی بیانات ثابت کرتے پی ٹی آئی فوج مخالف مہم کی مرتکب ہے،پرویز غلام رسول کی طرح سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں