Thursday, March 28, 2024
ہوماوورسیزرہنما ن لیگ سعودی عرب ملک محی الدین کی بہو کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

رہنما ن لیگ سعودی عرب ملک محی الدین کی بہو کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جدہ(خالد نواز چیمہ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنیئر رہنما ملک محی الدین کی بہو کے انتقال پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب لیاقت علی بھٹہ کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور ملک محی الدین سے اظہارِ تعزیت کی۔
تعزیتی کلمات ادا میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد شامل تھے جس میں پی ٹی آئی کے سابقہ نائب صدر طارق ندیم، پاکستان جرنلسٹ فورم سے خالد چیمہ، محمد عدیل، پی ٹی آئی جدہ کے صدر خواجہ حماد، پی ٹی آئی کے رہنما ملک امجد اعوان، پاک اوورسیزفورم سے شباب بھٹہ،پاکستان مسلم لیگ ق جدہ کے صدر عبدالشکور، عاصم رفیق جٹ، عرفان گوندل، ن لیگ جدہ کے صدر عرفان سدرہ، زوہیب کھوکھر، ملک مدثر اعوان، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین لیاقت بھٹہ کاکہنا تھا کے ملک محی الدین ہمارے بزرگ ہیں، ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ آخر میں ملک محی الدین اعوان نے چوہدری لیاقت بھٹہ اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا اللہ کی رضا پر راضی رہنا ہی ہمارا ایمان ہے۔ آخر میں حافظ مقصود نے مرحومہ کے لئے دعائے خیر کی نعت خواں جاوید چشتی نے نعتِ رسولِ مقبول پیش کی۔