Friday, March 29, 2024
ہوماوورسیزجدہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جدہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جدہ(خالد نواز چیمہ)دنیا بھر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تعزیتی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں گزشتہ شب قومی یکجہتی فورم کے کنونیئر سردار اقبال کی سرپرستی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی سیاسی، سماجی اور مختلف مکتبہ فکر رکھنے والوں نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اقبال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نہایت نفیس، ملن ساز اور بہترین انسان تھے انکا پاکستانی قوم کو ایٹم بم کا تحفہ نا صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے احسان ہے. سردار اقبال نے داکٹر عبدالقدیر خان سے اپنی مدینہ منورہ میں ملاقات کا بھی ذکر کیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید متیال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایسے ہیرو ہیں جن کا نام ہمیشہ اس دنیا میں یاد رکھا جائے گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر میں یہ پہلا سانحہ نہیں ہے بلکہ اس ماہ لیجنڈ مزاحیہ فنکار عمر شریف کی رحلت اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی رحلت نے پاکستانی قوم کو بڑا جھٹکہ دیا ہے اور انکا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا.تقریب کے مہمان خصوصی عامل عثمانی تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں محدین نے انجام دئے. تقریب کا اختتام دعا پر ہوا.