Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانآخر کار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا گمشدہ کتا مل گیا

آخر کار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا گمشدہ کتا مل گیا

گوجرانوالہ ، کمشنرگوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کا گمشدہ کتا مل گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کی نشاندہی پر سرکاری عملے نے کتا تحویل میں لے لیا۔ گوجرانوالہ میں رکشے پرلاوڈاسپیکرکے ذریعے کتے کی گمشدگی کیاعلانات کیے گئے تھے۔کتے کی تلاش کیلئے شہر میں گمشدگی کے اعلانات کیے گئے اور اس مقصد کے لیے رکشے پر لاڈ اسپیکر نصب کیا گیا تھا۔کمشنر کا پالتو کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہوا۔ پالتو کتے کی تلاش کے لیے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ذمہ داری تفویض کی گئی تو اس نے ایک رکشے پر لاڈ اسپیکر نصب کراکے اعلانات کرانے کا سلسلہ شروع کردیا۔اعلان کیا گیا کہ عزت ماب کمشنر صاحب کا جرمن شیفرڈ کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہو گیا ہے۔اعلان میں واضح طور پر کہا گیا کہ یہ کتا جس کسی کو ملے وہ فوری طور پر کمشنر آفس پہنچا دے۔اعلان میں واضح طور پر انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کارروائی کے دوران یہ کتا کسی سے ملا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔