Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانسوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن کا بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ

سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن کا بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ

اسلام آباد، سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، اور سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا ہے، اور کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج شام 4 بجے بند کردی جائے گی۔سوئی نادرن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا، منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے، فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔