cm sindh murad ali shah 16

وزیراعلی سندھ نے ڈیسک میگا کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیرتعلیم سید سردار شاہ کو ڈیسک میگا کرپشن کیس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
اپنی کرپشن پر مٹی ڈالنے کیلئے ماتحت افسران پر انکوائری کمیٹی بنائی تشکیل دی گئی ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈیسک میگا کرپشن اسیکنڈل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے وزیرتعلیم سید سردار شاہ کو ڈیسک میگا کرپشن کیس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیراعلی کی ہدایت میں وزیر تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی، جو تین روز میں ڈیسک کی قیمت، کوالٹی کو دیکھ کر جامع رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلی کے نوٹس اور تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا،انہوں نے اپنے بیان میں کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے ڈیسک میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اپنی کرپشن پر مٹی ڈالنے کیلئے ماتحت افسران پر انکوائری کمیٹی بنائی تشکیل دی گئی ہے،حلیم عادل شیخ نے سوال کیا کہ یہ کیس ممکن ہے 18، 19اور 20گریڈ کے افسران وزرا کے خلاف تحقیقات کریں، کمیٹی میں شامل آصف میمن ورکرز ویلفیئرز میں سعید غنی کے دست راست رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں